Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago

لاہور: گاڑی کی نمبر پلیٹ رجسٹریشن نمبر تک ہی رہنے دو اسے وزیٹنگ کارڈ نہ بناؤ حکومت پنجاب نے فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ کسي نمبرپليٹ پرپيشہ درج ہے تو کسي پرذات، گاڑی يا موٹرسائیکل کا مالک نوکری کہاں کرتا ہے، اس کا اندازہ بھي نمبرپليٹ ديکھ کر ہوجاتا...

لاہور: گاڑی کی نمبر پلیٹ رجسٹریشن نمبر تک ہی رہنے دو اسے وزیٹنگ کارڈ نہ بناؤ حکومت پنجاب نے فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

کسي نمبرپليٹ پرپيشہ درج ہے تو کسي پرذات، گاڑی يا موٹرسائیکل کا مالک نوکری کہاں کرتا ہے، اس کا اندازہ بھي نمبرپليٹ ديکھ کر ہوجاتا ہے ۔

اس فيشن کے خاتمے کے لئے محکمہ ايکسائز ان دنوں متحرک ہے، جس کا مقصد نمبرپليٹوں کو قانون کے مطابق يقيني بنانا ہے ۔

ايکسائز اينڈ ٹيکسيشن آفيسر لاہور قمرالحسن کا کہنا تھا کہ فينسي نمبر پليٹس قابل قبول نہيں ہيں اور نہ کسي کو نمبر پليٹس پر نام يا پيشے لکھنے کي اجازت ہوگي مہم آخري غير قانوني پليٹ تک جاري رہے گي۔

حکام تو بلاتفريق مہم چلانے کے دعوے دار ہيں ليکن اس کا زيادہ تر نشانہ بنتے ہيں موٹرسائيکل سوار جن کو ايکسائز کے طريقہ کار پر اعتراض ہے، مہم کے دوران ضبط کي گئي نمبرپليٹوں کے مالکان کو محکمہ ايکسائزسے نئي نمبرپليٹ جاري کرانا پڑتي ہے ۔

گاڑي مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کي غير نمونہ نمبر پليٹس کے خلاف مہم درست ہے مگر نئي نمبر پليٹس کو فوري طور پر ديا جائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube