Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

ہمارے پیشے میں سستی کی کوئی گنجائش نہیں

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago

AIR CHIEF IN KORANGI BASE 20-01
کراچی : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ہمارے پیشے میں سستی اور شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید اور بہترین آلات کو فضائیہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کراچی میں پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ائیرو پرینٹیسز پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا وقت اور طاقت اپنے پیشے کیلئے وقف کرنے کیلئے تیار ہیں۔

AIR CHIEF IN KORANGI BASE 20-012 AIR CHIEF IN KORANGI BASE 20-013

سہیل امان کا کہنا تھا کہ فضائی جنگی سازو سامان میں نت نئی جدتوں اور تبدیلیوں کے پیش نظر پاک فضائیہ تعمیر نو سے گزر رہی ہے تاہم جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے جدید اور بہترین آلات کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں میں مجموعی طور آٹھ سو تئیس ائیرو پرینٹیسز کامیاب ہوئے جس میں دوست ممالک کے ائیرو پرینٹیسز بھی شامل ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube