Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

مصطفی کمال نے بڑا اعلان کردیا

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2017 | Last Updated: 5 years ago

کراچی : پاک سرزمين پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے انتيس جنوری کو ملکی تاريخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرديا، نشتر پارک کو چھوٹی جگہ قرار دے کر وہاں جلسے کی تجويز مسترد کردی۔ مصطفی کمال نے سابق گورنرعشرت العباد کے بعد ميئر کراچی کو بھی للکار ديا، وسيم اختر کو...

کراچی : پاک سرزمين پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے انتيس جنوری کو ملکی تاريخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرديا، نشتر پارک کو چھوٹی جگہ قرار دے کر وہاں جلسے کی تجويز مسترد کردی۔

مصطفی کمال نے سابق گورنرعشرت العباد کے بعد ميئر کراچی کو بھی للکار ديا، وسيم اختر کو آڑے ہاتھوں ليتے ہوئے کہا کہ اختيارات کا رونا ووٹ لينے سے پہلے روتے۔

پاک سرزمين پارٹی نےسياسی قوت دکھانے کا بھی اعلان کرديا، مصطفی کمال کہتے ہيں پاکستان کی تاريخ کا سب سے بڑا جلسہ عام کريں گے۔

مصطفی کمال نے متحدہ پاکستان کا نام ليے بغير تنقيد کے تير برسائے اور کہا کہ لوگ ان ميدانوں ميں جلسہ کررہے ہيں جہاں چار ہزار سے زائد کرسياں لگانے کی ہی جگہ نہيں تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube