وزیراعلیٰ نے غفلت کا اعتراف کرلیا

By: Samaa Web Desk
January 12, 2017

لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف صاف پانی پراجیکٹ میں کرپشن پرپھٹ پڑے ۔ کہتےہیں صاف پانی منصوبہ غفلت، کوتاہی اور کرپشن کی نذر ہو گیا۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران صاف پانی پراجیکٹ میں کرپشن پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پھٹ پڑے۔ بولے کہ 121 ارب کے منصوبے کی لاگت 191 ارب تک پہنچ گئی۔ صاف پانی منصوبہ غفلت، کوتاہی اور کرپشن کی نذر ہو گیا،2013 سے اب تک صرف 80 پلانٹ ہی لگ سکے ۔

انہوں نے کہا کہ صاف پانی منصوبہ تین سال میں بھی مکمل نہیں ہورہا، ملوث تمام کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچاؤں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کی بددعائیں لی ہیں، لوگ مجھے بھی بددعا دے رہے ہوں گے۔ الیکشن تک صاف پانی نہ دے سکے تو لوگ مجھے اور نوازشریف کو پوچھیں گے۔  ذاتی ضمانت دیتا ہوں کہ اب سرمایہ دیانتداری، ایمانداری سے استعمال ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے صاف پانی کمپنی کے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو معطل بھی کیا تھا۔ سماء

  Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.