سابق وزیراعظم مشکل میں آسکتےہیں

January 12, 2017

Mul Gillani Jashan Pkg 17-05

اسلام آباد: انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے چھبیس جنوری کی تاریخ مقرر کردی ۔

انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے  ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی ۔سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین اورعلی موسیٰ گیلانی عدالت میں پیش ہوئے ۔

ali moosa

ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایفیڈرین منشیات کی تعریف میں نہیں آتی۔فرد جرم کس قانون کے تحت عائد کی جائےگی۔اس پرفاضل جج نے کہاکہ فردجرم عائدکرناعدالت کا کام ہے،فرد جرم عائد کریں گے۔فاضل جج نےکہاکہ اعتراض ہواتوچیلنج کرلیجئےگا۔

عدالت نے ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے چبھیس جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.