پاکستان میں بارشوں کالمحہ آپہنچا

January 12, 2017

Dir Rain As Live Ftg Vo 07-01

اسلام آباد: ملک کے اکثر علاقوں میں جاری خشک موسم کے خاتمے کا وقت آ گیا۔محکمہ موسمیات نے جمعہ سے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ مغربی ہواؤں کا فعال سلسلہ جمعہ کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔ جس سے بلوچستان میں جمعہ سے اتوار،سندھ میں جمعہ سے ہفتہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران بارشیں ہوں گی ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جنوبی پنجاب میں ہفتہ اور اتوار جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.