فوجی افسران کی تقرریوں کا معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد

By: Samaa Web Desk
January 12, 2017

Supreme-Court-Islamabad-

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب میں موجود فوجی افسران کی تقرریوں کا معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ نیب نے کام نہ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے ۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ نیب کے وکیل حشمت حبیب نے موقف اختیار کیا کہ نیب افسران کو دھمکیوں کے باعث اصل کام میں رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ نیب نے کام نہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، عدالت جب نوٹس لیتی ہے تو نیب حرکت میں آتا ہے ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ فوج سے نیب آنے والے کیا قانونی طریقے سے آئے۔

سپریم کورٹ نے نے ہدایت کی کہ فوجی افسران کی تقرری، تبادلے اورڈیپوٹیشن پر موجود افسران کا معاملہ بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن دیکھے۔ عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.