پرویزرشید کی طبیعت بگڑگئی

By: Samaa Web Desk
January 12, 2017

Pervez-Rasheed-640x455

راولپنڈی :رہنما مسلم لیگ ن اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیر پرویزرشید کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

سینیٹر پرویز رشید کو اچانک سینے میں ہونے والی تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

ای سی جی اوردیگرضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے پرویز رشید کی ٹیسٹ رپورٹس کلیئردیے جانے کے بعد پرویزرشید کوواپس گھر بھجوادیا گیا۔  سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.