Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں اف اف کرتی سردی،اسکولزمیں چھٹیوں کا امکان

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2017 | Last Updated: 4 years ago

  کراچی : کراچی میں کڑاکے نکالتی سردی نے جہاں بڑوں کے دانت بجا ڈالے ہیں، وہی اسکول جانے والے بچے بھی سردی کے ہاتھوں مجبور اسکول نہ جانے پر اڑ گئے ہیں، بڑھتی سردی کے پیش نظر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولوں میں چھٹیاں دینے کا عندیہ دے دیا، تاہم سرکاری سطح پر...

 

کراچی : کراچی میں کڑاکے نکالتی سردی نے جہاں بڑوں کے دانت بجا ڈالے ہیں، وہی اسکول جانے والے بچے بھی سردی کے ہاتھوں مجبور اسکول نہ جانے پر اڑ گئے ہیں، بڑھتی سردی کے پیش نظر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولوں میں چھٹیاں دینے کا عندیہ دے دیا، تاہم سرکاری سطح پر کوئی متفقہ فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔

اُف اُف سردی ہائے ہائےسردی، یخ بستہ ہوائیں ہیں، کیسے بچےاسکول کیسے جائیں؟ بچوں کیلئے صبح اٹھنا اور والدین کیلئے بھیجنا مشکل ہوگیا، ٹوپی، سوئٹر، دستانے بھی ٹھنڈ سے بچانے میں ناکام ہوگئے، سردی سے ٹھٹھرتے بچوں کی صبح صبح اسکول آمد مگر حاضری کم کراچی میں شدید سردی کی لہر نے بڑے اور بچوں کو جما کر رکھا دیا۔

Winter-vacations-2016-1

کراچی میں بڑھتی سردی نے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین اور اسکول انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے سخت سردی کے باعث اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم اور بڑی تعداد میں چھوٹے بچے وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے ہیں۔

Karachi-shool

بڑھتی سردی کے پیش نظر اسکولوں میں چھٹیاں دینے کے معاملے پر پرائیوٹ اسکول ایسویسی ایشن دو حصوں میں بٹ گئی ہے، ایک دھڑ کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے باعث اسکولوں میں چھٹیاں دی جائیں، جب کہ دوسری گروپ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں دینے سے تعلیمی نقصان ہوگا، اس لیے اسکول کے اوقات کار کو آگے بڑھا دیا جائے۔

Winter-vacations-2016-2

چھٹیوں کے معاملے پر نجی اسکول ایسوسی ایشن تقسیم ہوگئی، چیئرمین پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ شرف الزماں کا کہنا ہے کہ سردی بچوں کی برداشت سے باہر ہے، اسکولوں میں چھٹیاں کردی جائیں، دوسری جانب سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں یا شیڈول میں تبدیلی نہیں کر رہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube