Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سماء اسٹیشن ہیڈ تشدد کیس؛ایس پی کی غیرحاضری پرعدالت برہم

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2017 | Last Updated: 4 years ago

سکھر: سماء سکھر کے اسٹیشن ہیڈ کے اغوا اورتشدد کے کیس میں عدالت نے اے ایس پی کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماء سکھر کے اسٹیشن ہیڈ امداد پھلپوٹو کے ریاستی اغوا اور تشدد کے کیس کی سماعت فورتھ ایڈیشنل سیشن...

سکھر: سماء سکھر کے اسٹیشن ہیڈ کے اغوا اورتشدد کے کیس میں عدالت نے اے ایس پی کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سماء سکھر کے اسٹیشن ہیڈ امداد پھلپوٹو کے ریاستی اغوا اور تشدد کے کیس کی سماعت فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔  شاہ حسین، ٹنڈو مستی اور ببرلو تھانوں کے ایس ایچ اوزاوراہلکار عدالت میں پیش ہوئے۔

اے ایس پی خیرپورعمران مرزا کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آج ہی پیش ہونے کا حکم دیا ۔سماء ٹیم کے وکلاء نے اے ایس پی خیرپور سمیت تینتالیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔

عدالت نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر امداد پھلپوٹومیڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ وکلاء کی جانب سےمقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

اے ائی جی ثناء اللہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کل خیرپور پہنچ کر بیانات قلم بند کرے گی۔

واضح رہے کہ سندھ کی اہم شخصیات سے متعلق خبریں دینے پر 5 جنوری کو اے ایس پی عمران مرزا کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے امداد پھلپوٹو کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا اور انہیں  زبردستی موبائل میں ڈال کر پہلے تھانے اور پھر مقامی وڈیرے کی اوطاق میں رکھا گیا۔ اس دوران سماء کے اسٹیشن ہیڈ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube