Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2016 | Last Updated: 4 years ago

2

کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز نے پشین میں کارروائی کرکے 5 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سرفراز بگٹی کہتے ہیں مارے گئے ملزمان میں سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔

کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے پشین میں کارروائی کی جہاں دہشت گردوں سے مقابلے میں 5 تخریب کار مارے گئے، واقعے میں ہلاک ملزمان میں سول اسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہیں، یہ ایجنسیاں کالعدم تنظیموں کے ذریعے کارروائیاں کرواتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں داعش موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب جانب خضدار کے علاقے زہری میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 10 کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار ملزمان سے 9 ایس ایم جیز، 6 رائفل، مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube