Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پی آئی اے کی پرواز میں ٹوئلٹ بند

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2016 | Last Updated: 4 years ago

مانچسٹر : پی آئی اے کے جہاز کی ٹوائلٹ لائن بند ہونے سے ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز کو مانچسٹر میں اتار لیا گیا۔ باکمال لوگوں کی باکمال سروس میں ایک بار پھر کسی کی شرارت یا لاعلمی آڑے آگئی، جی ہاں اس بار اس باکمال سروس کی سروس کو پھر بریک لگ گیا،...

مانچسٹر : پی آئی اے کے جہاز کی ٹوائلٹ لائن بند ہونے سے ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز کو مانچسٹر میں اتار لیا گیا۔

باکمال لوگوں کی باکمال سروس میں ایک بار پھر کسی کی شرارت یا لاعلمی آڑے آگئی، جی ہاں اس بار اس باکمال سروس کی سروس کو پھر بریک لگ گیا، ٹائلٹ بنیادی سہولت  اور اس کی اہمیت وہی جانے جسے دستیاب نہیں، ورلڈ ٹائلٹ ڈے کے موقع پر قومی ایئر لائن کے طیارے کا ٹائلٹ ہی بند ہوگیا۔

Slide-1-Ashtrays

ٹائلٹ کے عالمی دن کے موقع پرٹائلٹ کی بندش پی آئی اے کی پرواز کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ، جس کی وجہ سے ٹورنٹو سے لاہور جانے والی پرواز مانچسٹر میں ہی اتارنا پڑی۔

629711-PIAreuters-1384015160-723-640x480

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کسی مسافرنے دوران سفر ٹائلٹ میں کوئی ٹھوس چیز پھینک دی جس سے ٹائلٹ بلاک ہوگیا۔ مسافروں کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے پائلٹ نے پرواز مانچسٹر میں اتارلی جبکہ ابھی 7گھنٹے کی اڑان باقی تھی۔مانچسٹر میں ٹائلٹ لائن کی سروس کے بعد جہاز اپنی مزل کی طرف روانہ ہوگا۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube