پشاور:آپریشن ضرب عضب کے ثمرات سامنے آنےلگے۔ فاٹا ميں پہلي بار یونیورسٹی ميں کلاسوں کا اجراءہوگيا۔ فاٹا یونیورسٹی کا قیام قبائلیوں کیلئے امن کا پیغام بن کرسامنےآیا۔ فاٹا میں دہشت گردی کا آسیب قابو میں آگیا۔ درہ آدم خیل میں ملکی تاریخ کی پہلی یونیورسٹی نے کام شروع کرديا۔ یونیورسٹی میں چار قبائلی ایجنسیوں کے...
پشاور:آپریشن ضرب عضب کے ثمرات سامنے آنےلگے۔ فاٹا ميں پہلي بار یونیورسٹی ميں کلاسوں کا اجراءہوگيا۔
فاٹا یونیورسٹی کا قیام قبائلیوں کیلئے امن کا پیغام بن کرسامنےآیا۔ فاٹا میں دہشت گردی کا آسیب قابو میں آگیا۔ درہ آدم خیل میں ملکی تاریخ کی پہلی یونیورسٹی نے کام شروع کرديا۔
یونیورسٹی میں چار قبائلی ایجنسیوں کے 70طلبہ نے داخلہ لیا۔ریاضی،پولیٹیکل سائنس،بی بی اے اورسوشیالوجی کے شعبوں میں کم فیسوں کے ساتھ اعلی تعلیم دی جارہی ہے۔یونیورسٹی کیلئے چارسوکنال کی اراضی بھی خریدلی گئی جس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ سماء