Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

مزار قائد کا رنگ تبدیل کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2016 | Last Updated: 5 years ago

کراچی : شہر قائد کے وسط میں قائم مزار قائد کا رنگ سفید سے تبدیل کرکے گلابی کردیا گیا، جی ہاں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم کیلئے مزار قائد کو گلابی روشنیوں میں نہلا دیا گیا۔ سماء کے مطابق پنک ربن مہم کے چیف ایگزیکیٹو عمر آفتاب کا کہنا ہے...

کراچی : شہر قائد کے وسط میں قائم مزار قائد کا رنگ سفید سے تبدیل کرکے گلابی کردیا گیا، جی ہاں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم کیلئے مزار قائد کو گلابی روشنیوں میں نہلا دیا گیا۔

سماء کے مطابق پنک ربن مہم کے چیف ایگزیکیٹو عمر آفتاب کا کہنا ہے کہ اس سال چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم کو "پنک ٹوبر" کا نام دیا گیا ہے،اب پاکستان میں ہر سال یہ مہم کامیابی سے چلائی چائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین میں اس سے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کیا جاسکے۔

عمر آفتاب کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 40 ہزار خواتین ہر سال اس مرض کا شکار ہو کر مرجاتی ہیں اور اس کی ایک وجہ اس مرض سے متعلق زیادہ شعور نہ ہونا بھی ہے۔

Mazar-e-qaid pink khi 22-10

چیف ایگزیکیٹو کا مزید کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 9.8 ملین خواتین میں چھاتی کے کینسر کا رسک موجود ہے، تاہم ابتدائی مرحلے میں اس کی تشخیص سے زندہ رہنے کا چانس 90 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

پنک ریبن کے حکام کے مطابق اس مہم کا آغاز سال 2004 میں کیا گیا تھا، جس کے بعد چھاتی کے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube