Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

ایف سی اہلکارنے خاتون اینکرکو تھپڑماردیا

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2016 | Last Updated: 5 years ago

کراچی : ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر صائمہ کنول کو نادراآفس میں لائیو پروگرام کے دوران فرنٹئیرکانسٹیبلری کے اہلکارنے تھپڑماردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے 21 کی خاتون نیوز اینکرصائمہ کنول نادرا آفس میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے  پروگرام کر رہی تھیں کہ اس دوران انہیں وہاں بطور سیکیورٹی...

کراچی : ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر صائمہ کنول کو نادراآفس میں لائیو پروگرام کے دوران فرنٹئیرکانسٹیبلری کے اہلکارنے تھپڑماردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے 21 کی خاتون نیوز اینکرصائمہ کنول نادرا آفس میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے  پروگرام کر رہی تھیں کہ اس دوران انہیں وہاں بطور سیکیورٹی گارڈ تعینات حسن عباس نامی ایف سی اہلکار نے اشتعال میں آ کر تھپڑرسید کردیا۔

K21 Anchor Full Slap 21-102

خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف سی اہلکار نے کیمرہ مین کو ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن جب خاتون اینکرنے کیمرے میں اہلکار کو دکھانا چاہا تو اس نے طیش میں آ کر انتہائی نازیبا اقدام اٹھاتے ہوئے خاتون کے چہرے پر تھپڑ مار دیا۔

K21 Anchor Slap 21-104

نمائندہ سماء کے مطابق ،اینکرصائمہ کنول کو تھپڑ مارنے والے سیکیورٹی اہلکار حسن عباس نے ڈرائیوراورکیمرہ مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں ہوائی فائرنگ بھی کی۔ حسن عباس کے خلاف  گلبہار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

K21 Anchor Full Slap 21-101

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے اور لوگ اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube