Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

آرمی چیف کا ایل و سی کی نگہبان10کور ہیڈکواٹرز کا دورہ

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2016 | Last Updated: 4 years ago

10 corps                                                                                          آرمی چیف جنرل راحیل شریف 10کور ہیڈکواٹرز کا دورہ

راول پنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی کی ذمہ دار ٹین کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جوانوں کے جذبے نے سپہ سالار کا دل موہ لیا۔ پاک افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے آئے روز کی خلاف ورزیاں اور روزانہ بلا اشتعال فائرنگ پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے پاک فوج کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔

x corps

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے لائن آف کنٹرول کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ٹین کور کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جب 10 ویں کور پہنچے تو کمانڈر 10 کورلیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول پر آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

corps map
آرمی چیف نے ٹین کور کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، سپہ سالار نے ٹین کور کی پیشہ وارانہ استعداد اور لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے جذبے کی تعریف کی۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube