Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

غیرملکی خاتون ڈی پورٹ،ایمریٹس پر5لاکھ جرمانہ کردیا

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2016 | Last Updated: 5 years ago

maxresdefault
لاہور : غلط دستاویزات اور پاسپورٹ پر پاکستان نےغیرملکی خاتون کو تیسری بار پاکستان لانے والی ائیرلائن ایمریٹس پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے فلپائنی خاتون کو ڈبل انٹری ویزے پر تیسری بار پاکستان لانے والی غیر ملکی ائیرلائن ایمریٹس پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایف آئی اے نے کارروائی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی، جہاں ڈبل انٹری ویزے پر تیسری بار پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فلپائنی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جب کہ خاتون کو پاکستان لانے والی ائیرلائن کو 5 لاکھ روپے جرمانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق فلپائن کی رہائشی خاتون ملانی ڈیلوس ڈبل انٹری ویزے پر پہلے بھی دو بار پاکستان آچکی ہے اور اسی ویزے پر تیسری بار بھی پاکستان آنے کی کوشش میں گرفتار ہوگئی، خاتون کو ویزہ ختم ہونے کے باوجود پاکستان لانے والی امارات ایئر لائنز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube