Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں القاعدہ اورداعش کا نیٹ ورک پکڑاگیا

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2016 | Last Updated: 4 years ago

کوئٹہ: بلوچستان میں القاعدہ اور داعش کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ نوشکی سے اہم کمانڈر کوچھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ داعش کے لیے بھرتیاں کی جا رہی تھیں۔ پاک افغان سرحدی شہر نوشکی میں حساس اداروں نے گرفتاردہشتگردوں کی نشاندہی پر دہشتگرد تنظیم داعش کے...

کوئٹہ: بلوچستان میں القاعدہ اور داعش کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ نوشکی سے اہم کمانڈر کوچھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ داعش کے لیے بھرتیاں کی جا رہی تھیں۔

پاک افغان سرحدی شہر نوشکی میں حساس اداروں نے گرفتاردہشتگردوں کی نشاندہی پر دہشتگرد تنظیم داعش کے علاقائی کمانڈر کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود  سمیت  وائرلیس سیٹس، لیپ ٹاپ اور تربیتی لٹریچر برآمد کیا گیا۔ گرفتار سرغنہ  شام کی جہادی کارروائیوں میں بھی حصہ لیتا رہا ہے ۔

وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کمانڈر نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے انہیں داعش میں بھرتی کرنے کا کام بھی کرتا رہا ہے۔ نوجوانوں کو افغانستان کے سرحدی علاقے سرلٹ اور شوراواک میں تربیت دی جاتی تھی۔

گرفتار دہشتگردوں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائےگا ۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube