آرمی چیف کا افغان صدر کو فون، یونیورسٹی حملے پر اظہار مذمت

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2016 | Last Updated: 5 years ago

راولپنڈی : آرمی چیف نے افغان صدر کو ٹیلی فون کرکے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کی، جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین کسی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی، افغان حکومت نے 3 ٹیلی فون نمبرز شیئر کئے، کومبنگ آپریشن کے دوران تینوں سمیں افغان کمپنی کی نکلیں۔...

راولپنڈی : آرمی چیف نے افغان صدر کو ٹیلی فون کرکے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کی، جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین کسی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی، افغان حکومت نے 3 ٹیلی فون نمبرز شیئر کئے، کومبنگ آپریشن کے دوران تینوں سمیں افغان کمپنی کی نکلیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کی اور تحقیقات میں ہر ممکن تعاقن کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر کو یقین دلایا کہ پاکستانی سرزمین کسی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے 3 موبائل فون نمبر پاکستان کیساتھ شیئر کئے، کومبنگ آپریشن کے دوران تمام سمز افغان کمپنی کی نکلیں۔

آرمی چیف نے افغان سربراہ کو بتایا کہ سموں کی مزید تکنیکی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے، مزید معلومات ملنے پر افغان حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube