لائنزایریامیں بچی اغواکرنےکی مبینہ کوشش،ماں جاں بحق

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2016 | Last Updated: 5 years ago

کراچی: لائنزایریامیں کمسن بچی کےاغوا کی ناکام کوشش کےدوران مبینہ ملزمان کی فائرنگ سے بچی کی ماں جاں بحق ہوگئی جبکہ والد امان اللہ بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ سماء کےمطابق لائنزایریا میں پریڈی اسٹریٹ کے نزدیک کمسن بچی اغواکرنےکی کوشش کی گئی۔ اس دوران بچی کی ماں عقیلہ نے مزاحمت کی۔...

کراچی: لائنزایریامیں کمسن بچی کےاغوا کی ناکام کوشش کےدوران مبینہ ملزمان کی فائرنگ سے بچی کی ماں جاں بحق ہوگئی جبکہ والد امان اللہ بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔

سماء کےمطابق لائنزایریا میں پریڈی اسٹریٹ کے نزدیک کمسن بچی اغواکرنےکی کوشش کی گئی۔ اس دوران بچی کی ماں عقیلہ نے مزاحمت کی۔ مبینہ اغواکاروں کی فائرنگ سے بچی کی ماں زخمی ہوگئی جسے طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کیاگیا۔ تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

LINES AREA AUNTY KHI SOT 21-08

علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ بچی کواغواکرنے کی کوشش کی گئی اور اس دوران فائرنگ سے بچی کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔ایس پی جمشید ٹاؤن طاہرنورانی کا کہنا تھاکہ بظاہر یہ واقعہ گھریلوتنازع کانتیجہ ہے۔واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

بچی نے واقعے پر سے پردہ اٹھادیا

اس واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے مشتعل ہوکرکوریڈورتھری کو ٹائرجلاکرٹریفک کےلیے بند کردیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube