فوزیہ حمید کو چوہےنےدہشت زدہ کردیا

August 9, 2016

اسلام آباد: ایم کیوایم کی رکن اسمبلی فوزیہ حمید کوچوہوں نے پریشان کردیا۔ انھوں نے کہاکہ عوام پارلیمنٹ لاجز کی حالت دیکھ لیں توکروڑوں روپے خرچ ہونے کا شکوہ کرنا بھول جائیں۔

قومی اسمبلی کے لاجز میں چوہوں کی موجودگی سے فوزیہ حمیدپریشان ہیں۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہوں کی دہشت کا برملا اظہارکیا۔ فوزیہ حمیدنےکہاکہ عوام پارلیمنٹ لاجز کی حالت دیکھ لیں تو آئندہ بات نہ کریں۔ فوزیہ حمید نے انکشاف کیاکہ یہاں اتنی گندگی ہے اورصفائی کا کوئی نظام نہیں۔

فوزیہ حمید کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ماہ سےچوہوں نے پریشان کررکھا ہے۔ فوزیہ حمید نے بتایا کہ ایوان سے واپسی پر پورا گھر بکھرا ملتاہے۔ ان کا مزیدکہناتھاکہ چوہےالیکٹرونکس اشیاء کی تاریں کتردیتےہیں اور ان کے یوں آزادانہ گھومنے سے بیماریاں پھیلنے کابھی خدشہ ہے۔  سماء