ہیلی کاپٹرحادثہ؛آرمی چیف کا افغان صدرکوفون

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2016 | Last Updated: 5 years ago

HDL p1 1500 05-08

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے گزشتہ روز پاکستانی ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں کریش لینڈنگ کے بعد طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے جانے والے عملے کے افراد کی بحفظات بازیابی کیلئے مدد کی درخواست کی ہے ۔ افغان صدر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے افغان صوبے لوگر میں یرغمال بنائے گئے افراد کی بحفاظت بازیابی میں مدد کیلئے درخواست کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف کو معاملے میں ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمرمت کے لیے روس جانے والے  پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے تکنیکی خرابی کے باعث افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی، جہاں طالبان نے ہیلی  کاپٹرکو آگ لگا کرعملے کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔

افغان صدر سے رابطہ کرنے سے قبل آرمی چیف نے فغانستان میں اتحادی افواج کے سربراہ جنرل نکلسن سے بھی ٹیلفونک رابطہ کر کے یرغمال افراد کی واپسی میں مدد کی درخواست کی۔ جنرل نکلسن نے بھی معاملے پرہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ  وزارت خارجہ بھی افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔ جبکہ اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی افغان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube