Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

دوست کا دوستوں کے ہاتھوں رونگٹے کھڑے کردینے والا قتل

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2016 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : ملیر کراچی میں رونگٹے کھڑے کر دینے والا قتل، جہاں 15 سفاک درندوں نے نہتے دوست پر وار کیے، اور فرحان کو دوستوں نے ماں کے سامنے مار ڈالا، وجہ تھی اسٹاک میں ڈوبے 60 لاکھ کی تلاش،جس کیلئے گھر بھی لوٹ لیا۔ کراچی کے علاقے ملیر میں سال کا سب سے ہولناک...

کراچی : ملیر کراچی میں رونگٹے کھڑے کر دینے والا قتل، جہاں 15 سفاک درندوں نے نہتے دوست پر وار کیے، اور فرحان کو دوستوں نے ماں کے سامنے مار ڈالا، وجہ تھی اسٹاک میں ڈوبے 60 لاکھ کی تلاش،جس کیلئے گھر بھی لوٹ لیا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں سال کا سب سے ہولناک قتل ہوا، ایک ماں کے سامنے بیٹے کے دوستوں نے اس کے لخت جگر کو مار ڈالا۔  27 جولائی، مغرب کے وقت فرحان کے پندرہ دوست اس کے گھر داخل ہوئے،فرحان نے گھر میں موجود ماں اور دو بھابھیوں کو چائے کے لیے کہا۔

دوسری جانب ڈرائنگ روم میں بیٹھے دوستوں نے اچانک تیور بد لیے اور فرحان پر لاتوں، گھونسوں، بلیڈ اور قینچی کے وار شروع کر دیئے، چیخ و پکار ہوئی تو ماں اور بھابیاں ڈرائنگ روم پہنچیں، دونوں بھائی نائٹ ڈیوٹٰی پر تھے۔

لڑکوں نے بھابیوں کو کمرے میں بند کیا اور والدہ کے سامنے دوست کی جان لے لی۔ دوستی کے نام پر دھبہ لگانے والے یہ ملزمان صبح تک گھر میں رہے۔ پیسے کے لیے کونا کونا چھان مارا، جو نظر آیا لوٹ لیا، کچن بھی نہ چھوڑا۔

لیکن ایسا کیوں ہوا؟ دوست دشمن کیوں بنے؟، بھائیوں نے بتایا کہ فرحان اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگایا کرتا تھا، پچھلے سال نقصان ہوا تو دوستوں سے لیا پیسہ بھی ڈوب گیا، تب سے بھاگنے کے بجائے پیسہ واپس کرنے کی فکر میں تھا۔

مظلوم کے آخری الفاظ بھی یہی تھے، میرے پاس کچھ نہیں جب پیسے ہوں گے دے دوں گا، فرحان پیسے تو نہ دے سکا، مگر جان ضرور دے دی۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube