Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کرپٹ عناصرکیخلاف کارروائی،رینجرز کا معاملہ جلد حل کریںگے؛وزیراعلیٰ سندھ

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2016 | Last Updated: 4 years ago

Cm Murad Ali Talk Duniya 31-07

گڑھی خدا بخش: نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے سے جرائم اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ  میں کرپٹ عناصرکیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ جلد حل کرنے کی نوید بھی سنائی۔

گزشتہ روز کراچی میں مزار قائدپر حاضری کے بعد آج نئی کابینہ کے ارکان کے ہمرا سکھر سے گڑھی خدا بخش پہنچنے پرنومنتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  پہلے جو ہوا سو ہوا آئندہ کرپشن نہيں ہوگي۔ کہا کہ کرپشن کاناسور1947سےہے، پیچھےنہیں جاؤں گا۔ آگےکرپشن نہیں ہونےدوں گا۔ ہمارا صرف ایک ایجنڈا عوام کی خدمت ہے۔  اس سلسلے میں آصف زرداری اوربلاول کی رہنمائی حاصل ہے۔

مراد علي شاہ نے رینجرز اختیارات کا معاملہ جلد حل ہونے کي بھي نويد سنائي۔ گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی اورسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیر بھٹو کے مزار پرحاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پالیسی وہی ہےجوسندھ کےعوام کی ہے،  عوام کی خدمت ہمارا ایجنڈا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسورکو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔ جرائم پیشہ افرادجہاں ہوئے،کارروائی کریں گے۔

مراد علي شاہ نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے خلاف اميدوار نہ لانے پر ایم کیوایم کا شکریہ بھي ادا کيا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاموشی بھی حمایت ہوتی ہے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پروٹوکول کا شوقین نہیں لیکن سیکیورٹی ضرور چاہتا ہوں۔ 18 وزراء کے ساتھ 35 گاڑیاں بھی ہوتیں تو کم تھیں۔  ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل ہیں مگر مسائل بھی بہت زیادہ ہیں ۔ سندھ میں امن وامان کیلئےقائم علی شاہ اورسہیل انورسیال نےبہت کام کیا۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ 25 گاڑیوں کے قافلے کے ہمرا سکھر سے گڑھی خدا بخش پہنچے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube