Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ کی نو منتخب نو رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2016 | Last Updated: 4 years ago

سندھ حکومت کی نو رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نو رکنی کابینہ سے حلف لیا۔ سماء کے مطابق سندھ کی نو رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، نئی کابینہ سے حلف گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لیا، حلف برداری کی تقریب کا انعقاد گورنر...

سندھ حکومت کی نو رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نو رکنی کابینہ سے حلف لیا۔

سماء کے مطابق سندھ کی نو رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، نئی کابینہ سے حلف گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لیا، حلف برداری کی تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس کراچی میں کیا گیا، تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، نو منتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی کے دیگر اراکین اور رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔

نئی کابینہ میں چار مشیر بھی شامل ہیں، جب کہ مخدوم جمیل الزمان کو سینیر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ چار مشیروں میں مولا بخش چانڈیو، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور اصغر جونیجو شامل ہیں۔

نئی کابینہ اراکین میں مخدوم جمیل الزمان، سکندرمیندھرو، سہیل انور سیال، مکیش کمار، جام خان شورو، شمیم ممتاز، سردار شاہ، نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابھی کابینہ میں توسیع بھی کی جائے گی کیونکہ قانونی طور پر اٹھارہ وزار کی اجازت ہے۔ مشیروں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube