Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

مراد علی شاہ نے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2016 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : نو منتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔ نو منتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، تقریب میں مراد علی شاہ کے...

کراچی : نو منتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔

نو منتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، تقریب میں مراد علی شاہ کے اہل خانہ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا، راجہ پرویز اشرف، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، قومی اسمبلی میں اپوزییش لیڈر خورشید شاہ  سمیت دیگر رہنماؤں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ اور پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان میں مقابلہ ہوا، انتخابی عمل ہاتھ اٹھانے کے بجائے ارکان کی تقسیم کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔

6a

قائد ایوان کیلئے85ووٹ درکار تھے، پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ 88 ووٹ لے کر کامیاب، جب کہ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کو صرف اپنی ہی پارٹی کے تین ووٹ ملے۔

اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی سے غیر حاضر، جب کہ ن لیگ اور متحدہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube