Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کرپشن کا اعتراف، تبدیلی جلد نظر آئے گی، نومنتخب وزیراعلیٰ

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2016 | Last Updated: 4 years ago

Cm Murad Ali Shah Assembly Speech Khi 29-07

کراچی : نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی پہلی ہی تقریر کے دوران صوبے میں کرپشن کا اعتراف کرلیا، بولے کہ اب آپ کو تبدیلی نظر آئے گی، میری تین ترجیحات ہیں، عوامی خدمت، عوامی خدمت اور عوامی خدمت، تعلیم کے شعبے کو جلد فعال بنانا ہے، اکیلا چل تو سکتا ہوں مگر دور تک جانے کیلئے آپ کا ساتھ چاہئے، مل جل کر مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے اعتماد اور ووٹ دینے پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا، وہ اپنے والدین والدین کا ذکر کرتے  ہوئے روہانسے ہوگئے، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کو خاموش حمایت قرار دیتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا، بولے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں ہارنے کیلئے حصہ لیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پورے ایوان کو ساتھ لیکر چلوں، اکیلا چل تو سکتا ہوں مگر آپ کا ساتھ ہوگا تو دور تک جائیں گے، مسائل مل کر حل کرنا چاہتا ہوں، کرپشن کی باتیں ہورہی ہیں، مانتا ہوں کرپشن ہے مگر یہ کوئی نئی چیز نہیں، اب آپ کو تبدیلی نظر آئے گی۔

مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ میری 3 ترجیحات ہیں، عوامی خدمت، عوامی خدمت اور عوامی خدمت، تعلیم کے شعبے کو جلد فعال بنانا ہے، خواہش ہے ہر بچہ بہتر تعلیم حاصل کرسکے، سندھ میں اتنا مثالی امن و امان پہلے نہیں تھا، مجھے سارا تجربہ قائم علی شاہ کے ساتھ ملا ہے، جلد اپنی ٹیم بناؤں گا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ میں اپنا پروٹوکول کم سے کم رکھوں گا، سیکیورٹی صرف ضرورت کے مطابق ہوگی، ایسے راستے استعمال کروں گا کہ عوام کو کم سے کم تکلیف ہو، افسران تقرری میرٹ پر یقینی بناؤں گا۔

انہوں نے سرکاری افسران کو بھی پیغام دو ڈالا، بولے کہ مجھے صبح جلدی اٹھنے کی عادت ہے، دیر سے سوؤں تو بھی 8 بجے آنکھ کھل جاتی ہے، کل ہفتہ ہے، بچت ہوگئی، پیر سے صبح 9 بجے دفتر میں ہوؤں گا، ٹائم پر نہ آنے والوں کو دیکھ لوں گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube