Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2016 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ 88 ووٹ لے کر سندھ کے وڈے سائیں بن گئے، خُرم شیر زمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سید قائم علی شاہ نے ووٹنگ کے دوران پہلا ووٹ ڈالا، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ نواز اور مسلم لیگ فنکشنل نے پولنگ میں حصہ نہیں لیا۔ سندھ اسمبلی...

کراچی : پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ 88 ووٹ لے کر سندھ کے وڈے سائیں بن گئے، خُرم شیر زمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سید قائم علی شاہ نے ووٹنگ کے دوران پہلا ووٹ ڈالا، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ نواز اور مسلم لیگ فنکشنل نے پولنگ میں حصہ نہیں لیا۔

سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پہلا ووٹ ڈال کر پولنگ کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان وزیراعلیٰ کے امیدوار تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ مسلم لیگ نواز اور فنکنشنل مسلم لیگ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پولنگ کے دوران نام پکارے جاتے رہے تاہم اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے ووٹوں کی گنتی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 91 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں مراد علی شاہ کو 88 ووٹ ملے جبکہ خرم شیر زمان کو 3 ووٹ ملے۔

اسپیکر نے مراد علی شاہ کے سندھ کا وزیراعلیٰ بننے کا اعلان کردیا، وہ سندھ کے 27 ویں وزیراعلیٰ ہیں۔

واضح رہے کہ رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان تنازع کھل کر سامنے آنے کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سید قائم علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ واپس لے لیا تھا جبکہ صوبائی کابینہ میں بھی رد و بدل کا فیصلہ کیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube