Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

امجد صابری قتل کیس، اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2016 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : شہید امجد صابری قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا دائر کار بڑھاتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے ڈیٹا حاصل کرلیا، جب کہ امجد صابری کے دو موبائل فونز اور اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ ویڈیو دیکھیں : امجدصابری قتل کیس،ملزم عمران گرفتار،تعلق سیاسی جماعت...

کراچی : شہید امجد صابری قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا دائر کار بڑھاتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے ڈیٹا حاصل کرلیا، جب کہ امجد صابری کے دو موبائل فونز اور اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں : امجدصابری قتل کیس،ملزم عمران گرفتار،تعلق سیاسی جماعت سے

معروف شہید قوال امجد صابری قتل کیس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ سماء کو موصول ہوگئی۔ قتل کی تحقیقات کا دائرہ ملک بھر کے ایئر پورٹس تک پھیلا دیا گیا ہے۔ قتل سے تین روز قبل اور بعد میں آنے والوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

BRK SABRI INVS UPD KHI EX 24-07

حاصل کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امجد صابری کے دو موبائل فونز کی فرانزک جانچ پڑتال بھی مکمل کرلی گئی ہے، جب کہ امجد صابری کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں، تحقیقات کی اہم بات امجد صابری کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس ہیں، جس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئیں ہیں۔

دوسری جانب سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ امجد صابری کیس میں متعدد افراد سے تفتیش کی گئی ہے، قتل سے متعلق تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، تفتیش میں کلیئر قرار دیئے گئے افراد کو چھوڑ دیا جاتا ہے، جب کہ ترجمان سندھ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ حتمی پیشرفت میڈیا کے سامنے لائیں گے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube