کشمیریوں سےاظہاریکجہتی،20جولائی کویوم سیاہ منانےکااعلان

July 18, 2016
4bk7ecff73a9fcacu7_800C450

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے بھارت کے زیرانتظام مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بیس جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پندرہ جولائی کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بیس جولائی کو مقبوضہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرکاری سطح پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو اس دن کی مناسبت سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور بھارتی تسلط کیخلاف بھرپور احتجاج کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

88220

ملک بھر میں بیس جولائی کو بھارتی تسلط اور زیادیوں کے خلاف واک، تقریبات اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اقوام متحدہ سمیت دیگر فورم اور ممالک کو بھارت کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے بھی خطاب کرتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

508341-burhan-wani

پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ بھارت اس کا مخالف ہے۔ بھارت کو بھونڈا مؤقف ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے شملہ معاہدے کے تحت باہمی تنازعات کو تیسرے فریق کی ثالثی کے بغیر حل کیا جانا چاہیے۔ سماء Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.