Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

فلسطین اورکشمیرمیں مظالم؛عمران خان بول پڑے

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Palestine3

لندن: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت جارحیت کی سخت مذمت کی ہے۔

لندن سے سوشل میڈیا پر جاری مذمتی بیان میں عمران خان نے کہا کہ فلسطین میں ریاستی دہشت گردی ہو رہی ہے، دنیا کو دکھایا جاتا ہے کہ یہ برابر قوتوں کی جنگ ہے جو غلط ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  حقیقت میں ایک طرف ریاست ہے تو دوسری جانب نہتے لوگ ہیں ۔ اسرائیلی فوج خواتین اور بچوں پر بمباری کر رہی ہے، اس ظلم و بربریت پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور ردعمل نہ دینا افسوسناک ہے۔

عمران خان نے کشمیر میں جاری حالیہ پرتشدد واقعات کی بھی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں ہے اور یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube