Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

صدر مملکت سے تینوں سروسز چیفس کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2016 | Last Updated: 4 years ago

 

اسلام آباد :  صدر مملکت سے تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ایوان صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر سروسز چیفس نے صدر کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

بدھ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ قوم کے ساتھ ساتھ محاذ پر موجود پاک فوج کے افسر اور جوان بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube