Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ملک بھر میں کئی سال بعد ایک عید،شہرشہرنمازعید کے اجتماع

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2016 | Last Updated: 4 years ago

لاہور/پشاور/گلگت/کوئٹہ/اسلام آباد/کراچی/ملتان: ملک میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، نماز عید کیلئے شہر شہر اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم سمیت کئی اہم شخصیات نے عید ملک سے باہر منائی۔ ملک بھر میں کئی سال بعد آج بروز بدھ عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا...

لاہور/پشاور/گلگت/کوئٹہ/اسلام آباد/کراچی/ملتان: ملک میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، نماز عید کیلئے شہر شہر اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم سمیت کئی اہم شخصیات نے عید ملک سے باہر منائی۔

ملک بھر میں کئی سال بعد آج بروز بدھ عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی سلامتی، خوش حالی اور امت مسئلہ کی یکجہتی کے لیے خصو صی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، جب کہ بھارت اور بنگلادیش میں عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔

وزیراعظم سمیت سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سراج الحق عید الفطر ملک سے باہر منا رہے ہیں۔

دوسری جانب صدر ممنون حسین نے نماز عید کی ادائیگی فیصل مسجد اسلام آباد، عمران خان نے لاہور، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں پڑھی۔

گورنر پنجاب عید کی نماز پڑھنے بادشاہی مسجد لاہور پہنچے، رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پولو گراؤنڈ کراچی میں نماز عید ادا کی۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube