Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

میانوالی،پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2016 | Last Updated: 5 years ago

میانوالی : میانوالی کے علاقے میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پاکستان ایئر فورس ذرائع کے مطابق پی اے ایف بیس ایم ایم عالم سے اڑنے والا پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ اڑان کی جگہ سے صرف چھ کلو میٹر دورہیڈ بکا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ...

میانوالی : میانوالی کے علاقے میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

پاکستان ایئر فورس ذرائع کے مطابق پی اے ایف بیس ایم ایم عالم سے اڑنے والا پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ اڑان کی جگہ سے صرف چھ کلو میٹر دورہیڈ بکا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔

حادثے کے بعد پاک فضائیہ اور دیگر عسکری امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر طیارے کا ملبہ قبضے میں لے لیا۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube