Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

ملکی اداروں کوداؤپرلگایاجارہاہے،فاروق ستار

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2016 | Last Updated: 5 years ago

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نےکہاہےکہ کراچی آپریشن میں ہمارےصبرکاامتحان لیاجارہاہے۔قائدایم کیوایم نےکارکنوں کوصبرکی تلقین کی ہے۔ کراچی پریس کلب پرایم کیوایم کےکارکنان کے ساتھ  احتجاج کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہاہے۔انھوں نے کہاکہ رمضان میں احتجاج پرمجبورکیاجارہاہے۔ فاروق ستار نے مطالبہ کیاکہ آرمی چیف اورکورکمانڈرہمیں ملاقات کاوقت...

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نےکہاہےکہ کراچی آپریشن میں ہمارےصبرکاامتحان لیاجارہاہے۔قائدایم کیوایم نےکارکنوں کوصبرکی تلقین کی ہے۔

کراچی پریس کلب پرایم کیوایم کےکارکنان کے ساتھ  احتجاج کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہاہے۔انھوں نے کہاکہ رمضان میں احتجاج پرمجبورکیاجارہاہے۔ فاروق ستار نے مطالبہ کیاکہ آرمی چیف اورکورکمانڈرہمیں ملاقات کاوقت دیں۔وزیراعظم اوروزیراعلیٰ اپنی بےبسی کااعتراف کریں۔

رینجرز نے زبردستی دکانیں کھلوائیں،متحدہ رہنما

فاروق ستار نے دعوی کیاکہ کراچی آپریشن میں 4ہزاررضاکارانہ گرفتاریاں دیں۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ شب پی آئی بی کالونی میں ان کی رہائش گاہ کے اطراف رینجرز کی کارروائی کے باعثلوگ عشاءکی نماز اورتراویح اداکرنےسےقاصررہے۔ فاروق ستار کا مزید کہناتھاکہ بلاجوازمحاصرے سےخوف کی فضاقائم ہوئی۔

سندھ میں ایم کیو ایم کی ہڑتال کے باوجود دکانیں کھلی ہیں

فاروق ستار نے سوال کیاکہ ہڑتال کے دوران دکانیں کھلوانےکیلئےکس نےزبردستی کی۔فاروق ستارنےکہاکہ احتجاج کے دوران جومرضی سےدکان بندکرتاہے،اس کی دکان کوتونہ کھلوایاجائے۔ انھوں نے دعوی کیاکہ کسی علاقےمیں زبردستی دکانیں بندنہیں کرائیں۔

گھر پر رینجرز چھاپہ، فاروق ستار بے چین

فاروق ستار نے مطالبہ کیاکہ ان کے کوارڈینیٹر آفتاب احمدکی موت کےذمہ داروں اور قتل میں ملوث ملزمان کوسزائیں دی جائیں۔انھوں نے آفتاب احمد کے قتل کی انکوائری جلدازجلدمکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

انھوں نے بتایا کہ آج بھی قائدایم کیوایم دہشت گردی کےخلاف بات کرتےہیں۔ہم جرائم پیشہ لوگ ہیں اورنہ جرائم کی سرپرستی کرتےہیں۔فاروق ستارنے زور دے کر کہاکہ ایم کیوایم 2ٹریفک پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث نہیں۔  سماء

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube