Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کالعدم طالبان طارق گیدرگروپ،جماعت الدعوہ القرآن عالمی دہشتگردوں کی لسٹ میں

SAMAA | - Posted: May 25, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2016 | Last Updated: 4 years ago

000_Del8384128-640x429

واشنگٹن : امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گروپ طارق گیدر اور جماعت الدعوہ القران گروپ کو خصوصی عالمی دہشت گرد تنطیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

مزید ویڈیو  :  چارسدہ حملے کے 5 سہولت کار میڈیا کے سامنے پیش

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے دو تنظیموں کو عالمی دہشت گردوں کی خصوصی فہرست میں شامل کرلیا ہے، فہرست میں شامل ہونے والی تنظیموں میں کالعدم طالبان کا طارق گیدر گروپ اور جماعت الدعوہ القرآن شامل ہے۔ امریکا میں موجود مذکورہ گروپوں کے اثاثوں کو منجمند کرتے ہوئے امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

مزید ویڈیوچارسدہ حملہ افغانستان سےہوا،خواتین کےاستعمال ہونیکاانکشاف،کالزبھی پکڑی گئیں

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فہرست میں شامل کالعدم تحریک طالبان طارق گیدر گروپ کالعدم ٹی ٹی پی کا ذیلی گروپ ہے، کالعدم تنظیم میں شامل دہشت گردوں کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔

مزید دیکھیں : آرمی پبلک اسکول حملہ،132بچوں سمیت141افرادشہید،متعددزخمی

امریکی حکام کا ماننا ہے کہ کالعدم طارق گیدر گروپ سانحہ آرمی پبلک اسکول کا ذمہ دار ہے، حملے میں ایک سو تیس بچوں سمیت 145 افراد شہید ہوئے تھے۔

کالعدم گیدر گروپ کی سربراہی عمر منصور عرف عمر نرئے کے ذمے ہے، جو رواں سال جنوری میں چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی پر حملے میں بھی ملوث رہا، جس میں بیس افراد جاں بحق ہوئے۔

امریکی حکام کا یہ بھی ماننا ہے کہ سال 2008 میں اٹک سے اغوا اور بعد ازاں ذبح کیے جانے والے پولش جیولوجسٹ پیوٹر کی ہلاکت میں بھی عمر منصور اور گیدر گروپ کا ہاتھ ہے۔

مزید ویڈیو : آرمی پبلک اسکول پشاور میں حملے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی،ہرانکھ اشکبار

ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل دوسرے گروپ کالعدم جماعت الدعوہ القرآن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروپ نے افغان طالبان کے امیر ملا عمر کے ہاتھوں پر بیعت کی، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جماعت الدعوہ کے کالعدم لشکر طیبہ اور القاعدہ سے بھی رابطے اور اتحاد قائم ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق متعلقہ گروپ سال 2010 میں افغانستان سے برطانوی فلاحی ورکر لینڈا کے اغوا میں بھی ملوث رہا ہے۔

بعد ازاں امریکی نیوی سیل کے ناکام آپریشن میں لینڈا نورگروؤ امریکی آپریشن میں گرینڈ حملے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube