Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

بھارت کے میزبائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، سرتاج عزیز

SAMAA | - Posted: May 19, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2016 | Last Updated: 4 years ago

Sartaj Aziz Talk Isb Pkg 03-04

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں بھارت کے میزائل تجربات ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ ہیں، بھارتی تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے واضح خطرہ ہیں، خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے، بھارتی رویے سے نہیں لگتا کہ وہ ذمہ دار ملک ہے، بحیرہ ہند کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرار داد پیش کریں گے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نیو کلیئر سب میرین کا بھی تجربہ کیا ہے، بھارتی میزائل تجربات ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ ہیں، پاکستان کو بھارت کے میزائل تجربات پر تشویش ہے، تجربات سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے، بھارتی رویے سے نہیں لگتا کہ وہ ذمہ دار ملک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہے، پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہے، پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق مذاکرات کی دعوت دی، بھارت نے پاکستان کی دعوت کا مثبت جواب نہیں دیا، بھارتی تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے واضح خطرہ ہیں۔

سرتاج عزیز مزید بولے کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں قرار داد پیش کریں گے، جس میں بحیرہ ہند کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قرار دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube