پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجودگی کا انکشاف

Samaa Web Desk
May 12, 2016

اسلام آباد : پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجودگی کے انکشاف پر قائمہ کمیٹی میں خواتین ارکان پھٹ پڑیں، مسرت رفیق کی جانب سے چوہے کے کاٹنے کی تصدیق ہوئی تو چیئرمین نے معاملہ اسپیکر کے سامنے اُٹھانے کا اعلان کردیا، پختونخوا حکام نے پشاور کے چوہوں پر ریسرچ کی درخواست کردی۔

قائمہ کمیٹی اجلاس میں پشاور کے چوہوں کا معاملہ زیر بحث تھا کہ خواتین ارکان نے پارلیمنٹ لاجز میں بھی چوہوں کی موجودگی کا رونا رو دیا، مسرت رفیق نے چوہے کے کاٹنے کی تصدیق بھی کی، چیئرمین کمیٹی نے معاملہ اسپیکر کے سامنے اٹھانے کا وعدہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکام نے بتایا کہ پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے 923 کیسز رپورٹ ہوئے چوہوں پر ریسرچ کی ضرورت ہے، حکام نے زائد افزائش کو چوہوں کا خاتمہ نہ ہونے کی وجہ قرار دیا۔

تھرپارکر میں بچوں کی اموات کی وجہ بھی زائد پیدائش بیان کی گئی، حکام نے بتایا کہ تھر میں اکثر خواتین 2 سال میں 3 بچے پیدا کرتی ہیں، قبل از وقت پیدائش سے بچوں کی اموات ہوئیں، ادویات کی کمی کی کوئی شکایات نہیں ملی۔ سماء