Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ایبٹ آبادمیں لڑکی کاقتل جرگےکےکہنےپرہوا

SAMAA | - Posted: May 5, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2016 | Last Updated: 4 years ago

ایبٹ آباد: ایک ہفتہ قبل جلائی گئی لڑکی کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔پسند کی شادی میں سہیلی کی مدد کرنا 17 سالہ عنبرین کاجرم بن گیا۔تفتیش کےمطابق پہلے جرگے کے حکم پر گلا دباکرعنبرین کو قتل کیاگیا،پھرلاش گاڑی میں رکھ کرجلادی گئی۔پولیس نے 14ملزمان گرفتارکرلئے۔ ایبٹ آباد میں جرگےنے سترہ سالہ لڑکی کے قتل...

ایبٹ آباد: ایک ہفتہ قبل جلائی گئی لڑکی کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔پسند کی شادی میں سہیلی کی مدد کرنا 17 سالہ عنبرین کاجرم بن گیا۔تفتیش کےمطابق پہلے جرگے کے حکم پر گلا دباکرعنبرین کو قتل کیاگیا،پھرلاش گاڑی میں رکھ کرجلادی گئی۔پولیس نے 14ملزمان گرفتارکرلئے۔

ایبٹ آباد میں جرگےنے سترہ سالہ لڑکی کے قتل کاپروانہ جاری کیا۔ اس کی دوست نے پسند کی شادی کی تو عنبرین کو اس بات کا علم تھا۔ جرگے نے عنبرین کو سہولت کارہونےپرگلادباکرقتل کرنے کاحکم دیا۔لڑکی کی لاش گاڑی میں رکھ کرجلادی گئی۔

دل دہلا دینے والا یہ واقعہ ایبٹ آباد کے گاؤں مکول میں ایک ہفتے قبل پیش آیا۔اس واقعہ کا پورے گاؤں کوعلم تھا لیکن کسی نے لب کشائی نہیں کی۔کسی نے کہہ دیاکہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، لڑکی لاپتہ تھی شائد اغوا کے بعد آگ لگائی گئی ہو۔

قتل کا بدلہ قتل ہوگا،مفتی نعیم

پولیس نے جب اس کیس کی بھرپورتفتیش کی تواصل بات سامنے آنے پر 14 افراد کو گرفتاربھی کرلیاگیا۔

Abbotabad Girl Accused Ex Vo 05-05

گرفتارکئے گئے افراد میں  لڑکی کی ماں بھی شامل ہے۔جرگے کاسربراہ کونسلر پرویز بھی گرفتارکرلیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق پرویز لڑکی کوگھر سے زبردستی لے گیا تھا۔ اس موقع پر لڑکی کی ماں بھی گھر پرموجود تھی لیکن اس نےکوئی مزاحمت نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی اطلاع سب سے پہلے ایک شہری عبداللہ خان نے ٹوئٹر پردی تھی۔انھوں نے مختلف صحافیوں کو اس واقعے کے حوالے سے ٹوئٹرپرآگاہ کیا تھا۔ تاہم پولیس نے اس واقعے پر کسی وجہ کےبغیر عبداللہ خان کی بہن اور بہنوئی کو بھی حراست میں لے لیا۔  سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube