Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

صدر مملکت ممنون حسین ترکی پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago

epa03799317 Mamnoon Hussein (C), a candidate for the Presidential elections, nominated by the ruling Pakistan Muslim league Nawaz (PML-N), arrives to submit his nomination papers at Islamabad High Court in Islamabad, Pakistan, 24 July 2013. Pakistan's Supreme Court on 24 July ordered the Election Commission to schedule the Presidential elections for 30 July.  EPA/T. MUGHAL

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین او آئی سی کی 13ویں اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ ہوگئے ہیں، صدر کانفرنس سے خطاب کے علاوہ او آئی سی کے رکن ممالک کے بعض رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین او آئی سی کی 13ویں اسلامی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے بدھ کو استنبول پہنچ ہوگئے ہیں، او آئی سی اجلاس 10سے 15 اپریل تک ترکی کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔

صدر مملکت تین روزہ دورے کے دوران سربراہ کانفرنس سے خطاب کے علاوہ او آئی سی کے رکن ممالک کے بعض رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سربراہ کانفرنس ”انصاف اور امن کے لئے یکجہتی اور اتحاد “کے موضوع کے تحت ہو رہی ہے، جس میں شام ‘ یمن ‘ لیبیا ‘ افغانستان ‘ صومالیہ ‘ مالی ‘ جموں و کشمیر ‘ بوسنیا اور آرمینیا کی آزربائیجان پر جارحیت کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال کے علاوہ دیگر رکن ممالک کو درپیش مسائل پر بھی بحث ہوگی۔

استنبول سمٹ غیر او آئی سی رکن ممالک میں مسلم آبادیوں کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے مسئلے پر بھی غور کرے گی۔ اس کے علاوہ رکن ممالک میں پائیدار ترقی ‘ صحت ‘ تعلیم ‘ ماحولیات کے شعبوں میں سائنسی تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ ثقافتی ‘ سماجی اور میڈیا تعاون ‘ انسانی ہمدردی معاونت ‘ تخفیف غربت اور انفراسٹرکچرکے بارے میں بھی خصوصی نشستیں ہوں گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube