Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سی ٹی ڈی کی جہانیاں میں کارروائی، چار دہشتگرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2016 | Last Updated: 4 years ago

KHANIWAL ENCOUNTER 01 Ex 09-04

خانیوال: دہشتگردوں کیخلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ کے چار دہشتگرد مارے گئے ۔

ہلاک دہشتگرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

حساس اداروں کی اطلاع پر خانیوال میں میں سی ٹی ڈی نے ایکشن لیا اور لکی ٹبی جہانیاں میں ایک مکان کا گھیراؤ کیا۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑادیا ۔ خودکش جیکٹ پھٹنے سے چار ساتھی بھی مارے گئے ۔ جبکہ دیگر فرار ہوگئے ۔

سی ٹی ڈی کےمطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے تھا ۔

دہشتگرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

دہشتگردوں قبضے سے آٹومیٹک رائفل ۔ خودکش جیکٹ ۔ پستول برآمد ہوئی جبکہ دہشتگردوں کی شناخت انور ۔ وقاص اور ایثار کے نام سے ہوئی ۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube