کراچی میں ضمنی انتخاب،سیاسی جماعتوں کےجھگڑے

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2016 | Last Updated: 5 years ago

کراچی :ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران لائنز ایریا میں مخالف جماعتوں کے کارکن لڑپڑے اور پولنگ اسٹیشنز کو اکھاڑابنادیا۔ این اے دو سو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ میں ٹینشن سے بھرپور الیکشن ہوئے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہرجھگڑے سے لائنز ایریا اکھاڑا بن گیا۔قصائی چوک پر خوف و دہشت کا راج رہا۔ علاقے...

کراچی :ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران لائنز ایریا میں مخالف جماعتوں کے کارکن لڑپڑے اور پولنگ اسٹیشنز کو اکھاڑابنادیا۔

این اے دو سو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ میں ٹینشن سے بھرپور الیکشن ہوئے۔

پولنگ اسٹیشنز کے باہرجھگڑے سے لائنز ایریا اکھاڑا بن گیا۔قصائی چوک پر خوف و دہشت کا راج رہا۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث دکانیں بند ہوگئیں۔سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے تصادم سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

بعض مقامات پرمتحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن آمنے سامنے آئےتوخوب نعرے بازی ہوئی۔ پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی تو بات بگڑتے بگڑتے سنبھل گئی۔

ELECTION KI TENSION PKG 07-04 ASIF

ادھر جٹ لائن میں بھی خواتین کے درمیان تکرار ہوئیں۔ حریف جماعتوں کی خواتین کا دماغ گھوما تو معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچتے پہنتے رہ گیا اورپولنگ عملے نے بیچ بچاؤ کرادیا۔  سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube