Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ایک منٹ میں 5بھارتی طیارے گرانے والے ایم ایم عالم

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2016 | Last Updated: 5 years ago

Pride-of-Pakistan-Air-Force-M-M-Alam-Little-Dragon-4
کراچی : 1965 ء کی جنگ میں ازلی دشمن بھارت کے دانت کھٹے کرنے والے اور شجاعت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے لیجنڈ پائلٹ ایم ایم عالم کو بچھڑے تین برس بیت گئے، مرحوم کی تیسری برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
پاک بھارت کی ستمبر 1965ءکی جنگ کے ہیرو محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) کی تیسری برسی جمعہ کو عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مرحوم کی یاد میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جب کہ مرحوم کی قبر پر بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

img-the-little-dragon-m-m-alam-part-ii-913

ایم ایم عالم نے ستمبر 1965ء کی جنگ میں دشمن کے نو جنگی جہاز تباہ کئے، جب ایم ایم عالم نے پانچ بھارتی طیارے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تباہ کئے۔

1392111_10151742720488129_1148366749_o
پیسنٹھ کی جنگ میں سرگودھا کے محاذ پردشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کوایک منٹ میں مارگرایا تھا جو گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک عالمی ریکارڈ ہے، یہ کارنامہ نہ صرف پاک فضائیہ کی تاریخ بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ میں بھی ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ آپ کی اسی جرات اور شجاعت پر آپ کو لٹل ڈریگن کا خطاب بھی دیا گیا۔
Funeral-of-Little-Dragon-Pride-of-Pakistan-Air-Force
آپ کی اس بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت پر آپ کو حکومت کی جانب سے ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا، جب کہ لاہور کی اہم سڑک، جب کہ میانوالی ایئر بیس بھی آپ کے نام سے منسوب کیا گیا۔ بعد ازاں 18 مارچ سال 2013ء کو کراچی میں طویل علالت کے بعد آپ انتقال کر گئے۔ آپ کو فوجی اعزاز کے ساتھ فضائیہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube