بہاولپورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک

Samaa Web Desk
March 15, 2016

police Raid Killed Youngster Isb Pkg 04-03

بہاولپور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی میں  بہاولپور بائی پاس کے قریب پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سماء کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

جوابی کارروائی پر کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔  سماء