Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

رانا مشہود کیخلاف نیب کی ایک اور انکوائری شروع

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago

لاہور : کمرشل پلاٹوں کو رہائشی پلاٹس ميں تبديل کرکے فروخت کرنے کا معاملہ، نيب نے پنجاب کے وزير تعليم رانا مشہود کیخلاف ايک اور انکوائری شروع کردی ہے۔ پہلے ويڈيو اسکينڈل سامنے آيا پھر يوتھ فيسٹول ميں بے ضابطگيوں کی تحقيقات شروع ہوئيں اور اب نيب نے رانا مشہود کیخلاف پلاٹوں ميں بے ضابطگيوں...

لاہور : کمرشل پلاٹوں کو رہائشی پلاٹس ميں تبديل کرکے فروخت کرنے کا معاملہ، نيب نے پنجاب کے وزير تعليم رانا مشہود کیخلاف ايک اور انکوائری شروع کردی ہے۔

پہلے ويڈيو اسکينڈل سامنے آيا پھر يوتھ فيسٹول ميں بے ضابطگيوں کی تحقيقات شروع ہوئيں اور اب نيب نے رانا مشہود کیخلاف پلاٹوں ميں بے ضابطگيوں کا کھاتہ بھی کھول ليا ہے۔

رانا مشہود پر نيا الزام گلشن راوی اسکيم ميں پلاٹوں کی فروخت کا ہے، ايل ڈی اے کی اسکيم ميں 37 کمرشل پلاٹوں کو رہائشی ظاہر کرکے سستے داموں بيچا گيا۔

نيب پنجاب نے تحقيقات کا آغاز کرتے ہوئے ايل ڈی اے سے تمام ريکارڈ طلب کرليا ہے۔

ايک کے بعد ايک انکوائری شروع ہونے پر رانا مشہود بھی نيب پر خاصے برہم ہيں اور جب بھی موقع ملتا ہے نيب افسران کو آڑے ہاتھوں ليتے ہيں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube