Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

فاروق ستار کا مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر کو چیلنج

SAMAA | - Posted: Mar 7, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 7, 2016 | Last Updated: 5 years ago

کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار نے مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر احمد کو ضمنی الیکشن لڑنے کا چیلنج دے ڈالا، متحدہ رہنماؤں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے نئی پارٹی کو حقیقی پارٹ ٹو قرار دے ڈالا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر احمد...

کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار نے مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر احمد کو ضمنی الیکشن لڑنے کا چیلنج دے ڈالا، متحدہ رہنماؤں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے نئی پارٹی کو حقیقی پارٹ ٹو قرار دے ڈالا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر احمد کو ضمنی الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں مصطفیٰ کمال نارتھ ناظم آباد سے ریحان ہاشمی کی خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 اور ڈاکٹر صغیر احمد سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 115 پر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزید پڑھیے ؛ ڈاکٹر صغیر متحدہ سے علیحدہ، مصطفیٰ کمال سے جاملے

لندن سیکریٹریٹ سے مصطفیٰ عزیز آبادی نے ٹویٹر پیغام میں ایک شعری تبصرہ کیا، لکھا کہ ضمير بيچ کر مسند خريدنے والو، نگاہ اہل وفا ميں بہت حقير ہو تم۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube