صدر، وزیراعظم اوردیگر کی شرمین کومبارکباد

SAMAA | - Posted: Feb 29, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 29, 2016 | Last Updated: 5 years ago

پاکستان کے لیے دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے پرصدر،وزیراعظم اوردیگرحکومتی شخصیات نے شرمین عبید چنائے کو مبارک باد دی ہے۔ شرمین عبید چنائے نے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم بنانے پر دوسری بار آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ فلم پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کر دینے کے موضوع پر بنائی گئی...

پاکستان کے لیے دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے پرصدر،وزیراعظم اوردیگرحکومتی شخصیات نے شرمین عبید چنائے کو مبارک باد دی ہے۔

شرمین عبید چنائے نے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم بنانے پر دوسری بار آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ فلم پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کر دینے کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔

شرمين عبيد کی کامیابی پر صدرممنون حسین نے کہا کہ شرمین عبید نے اپنی دستاویزی فلم کے ذریعے انسانی مسئلہ اجاگرکیا اور پاکستان کا وقاربلند کیا۔

وزير اعظم نوازشریف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شرمین عبید چنائے قابل فخر ہیں۔ شرمین کی فلم کے موضوع سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  اسلام ميں غيرت کے نام پر قتل کي گنجائش نہيں۔حکومت اس جرم  کيخلاف قانون سازی کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ  پنجاب شہباز شريف نے بھی شرمين عبيد کو مبارکباد دی۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے دوسرا آسکرپاکستان لانے پرشرمين عبيد کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کي دستاويزي کاوش کو سراہا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube