Friday, October 15, 2021  | 8 Rabiulawal, 1443

کردار کشی بند ہونی چاہئے، رانا مشہود

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago

لاہور : وزير تعليم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ نيب کو کسی کی پگڑی اچھالنے کا اختيار نہيں ہونا چاہئے، ان کیخلاف مبينہ ويڈيو اسکينڈل ميں کوئی حقيقت نہيں، ايف آئی اے بھی تحقيقات ميں انہيں کلئير کرچکا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور...

لاہور : وزير تعليم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ نيب کو کسی کی پگڑی اچھالنے کا اختيار نہيں ہونا چاہئے، ان کیخلاف مبينہ ويڈيو اسکينڈل ميں کوئی حقيقت نہيں، ايف آئی اے بھی تحقيقات ميں انہيں کلئير کرچکا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور صوبائی وزیر رانا مشہود کا کہنا ہے کہ مبینہ ویڈیو اسکینڈل میں کوئی حقیقت نہیں، ایف آئی اے نے انکوائری کرکے مجھے کلین چٹ دی، جھوٹی باتوں کو بنیاد بناکر میری کردار کشی کی جارہی ہے، میڈیا پر میرے ساتھ جو ہوا، اس کا حساب کون دے گا؟۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن کیخلاف جنگ ضرور ہونی چاہئے، نیب ایک آئینی ادارہ ہے، معاملے پر فیصلہ کرے، نیب کو کسی کی پگڑی اچھالنے کا اختیار نہیں ہونا چاہئے، قومی احتساب بیورو الزام لگانے سے پہلے ہوم ورک مکمل کرے۔

رانا  مشہود بولے کہ خبریں آتی ہیں کہ میرے گرد شکنجہ تنگ ہوگیا، مجھے وہ شکنجہ نظر ہی نہیں آتا، نیب لوٹی ہوئی دولت کی نشاندہی تو کرے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube