Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثہ،10افرادجاں بحق،15زخمی

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2016 | Last Updated: 5 years ago

ننکانہ صاحب : کوٹ ور کے علاقے میں ایل پی جی ٹینکر اور کار میں تصادم سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں پانچ  اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ سماء کے مطابق  ایل پی جی لے جانے والے ٹینکر اور گاڑی کے درمیان تصادم سے دس افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ...

ننکانہ صاحب : کوٹ ور کے علاقے میں ایل پی جی ٹینکر اور کار میں تصادم سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں پانچ  اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔

سماء کے مطابق  ایل پی جی لے جانے والے ٹینکر اور گاڑی کے درمیان تصادم سے دس افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ پندرہ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ کم سن بچے بھی شامل ہیں، جو رکشہ میں گھر جا رہے تھے اور تصادم کے باعث بھڑکنے والی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

NANKANA SAHIB ACCIDENT SPOT EX 10-02

حادثے کے بعد ٹینکر میں لگی آگ نے قریبی دکانوں، مکانات اور گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، شدید دھند کے باعث ٹینکر ڈرائیور مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو نہ دیکھ سکا اور اندوہناک حادثہ رونما ہوا،دھند کے باعث ابتدا میں امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات درپیش رہیں۔

NANKANA SAHIB STILL 10-02

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ننکانہ صاحب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے باعث پھیلنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کی پانچ  گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube