ملتان کی دھڑ جڑی بچیاں انتقال کرگئیں

Samaa Web Desk
February 5, 2016
HDL 2200 05-03

ملتان :  ملتان کی دھڑ جڑی علیزہ اور فاطمہ بائیس روز زندہ رہنے کے بعد چل بسیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں علیزہ اور فاطمہ کو سانس کی تکلیف کے باعث چلڈرن اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں انکیوبیٹر میں رکھا، تاہم دونوں کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ دوران علاج انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق دونوں بچیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا ، واضح رہے کہ چودہ جنوری کو ملتان کے نجی اسپتال میں علیزہ اور فاطمہ کی پیدائش ہوئی، جن کا دل، جگراور چھوٹی بڑی آنت آپس میں جڑی ہوئی تھی۔ سماء